لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی سیشن کورٹ میں پھر جھگڑا، مدعی پارٹی نے ملزم کو احاطہ عدالت میں پکڑ لیا اور خوب درگت بنائی۔
لاہور میں سیشن کورٹ کا احاطہ ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا ۔ پیشی پر آئے ارشد نامی ملزم کو مدعیوں نے احاطہ عدالت میں خوب درگت بنا ڈالی۔ مدعی پارٹی کے سرعام تشدد کے دوران سکیورٹی اہلکار کہیں نظر نہ آئے۔ وکلا نے ہی بھاگ کر دونوں پارٹیوں کو چھڑایا۔
ملزم ارشد کے خلاف تھانہ جنوبی چھاونی میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج تھا جو اپنی درخواست ضمانت لیکر عدالت پہنچا تھا۔ سیشن کورٹ کے پولیس اہلکار دونوں پارٹیوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔