ملکہ (عمر فاروق اعوان) حلقہ این اے 107 مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد کوٹلہ ارب علی خان میں منعقد ہو ا جس میں صدر یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کیپٹن محمد صفدر اعوان ، ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا ، وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال، چوہدری شبیر احمد ممبرصوبائی اسمبلی ،چیئرمین سی پی ایل سی گجرات امجد فاروق اور چیئرمین یونین کونسل چوہدری اشرف ریحانیہ ، چیئرمین یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کویت چوہدری غضنفر جمشید سمیت مسلم لیگ ن ضلع گجرات کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کا کوٹلہ ارب علی خان پہنچنے پر پر تپاک استقبال کیا گیا منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں منچلوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور کوٹلہ ارب علی خان کی فضا شیر آیا شیر آیا کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی تقریبا 02گھنٹے جاری رہنے والی تقریب سے صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان کیپٹن صفدر اعوان ،چوہدری عابدر ضا ممبر قومی اسمبلی اور چوہدری آصف رضا نے خطاب کیا۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ملکہ (عمر فاروق اعوان)یوتھ ونگ کنونشن کوٹلہ ارب علی خان سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے قافلے کو لے کر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد جس عزم اور جس مشن کو لے کر نکلے ہیں ضلع گجرات کا ہر بوڑھا ، بچہ اور نوجوان اس تحریک میں اپنا سب کچھ لٹانے کیلئے تیار ہے جب تک ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو پایہ تکمیل تک نہیں لے کر پہنچیں گے تب تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور انشاء اللہ اپنے قائد جمہوریت کے ساتھ ہر مشکل میں اس کا ساتھ دیں گے نوجوان ہی اس پاکستان کا مستقبل ہیں کل اس ملک کی بھاگ دوڑ آپ نے سنبھالنی ہے آپ نے ہی پاکستان کو ترقی کی منزلوں پر پہنچانے کیلئے کردار ادا کرنا ہے آپ پاکستان کی پہچان ہیں آ ج جس راستے کاآپ تعین کریں گے آپ کل ویسی ہی منزل پائیں گے میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ترقی اور پارلیمانی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے ایک مشکل راستہ اختیار کیا ہے اس راستے پر ہمارے لئے مشکلات تو بہت ہیں لیکن ہم نے تہیہ کر لیا ہے کہ جتنی مشکلات اٹھانی پڑیں پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی جان بھی قربا ن کرنے سے دریغ نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں کبھی کسی آمر نے ملک کو دو لخت کیا کبھی عوام کے منتخب نمائندوں کو گولی سے اڑایا اورکبھی تختہ دار پر لٹکایا اور کبھی دوسرے اداروں کو استعمال کر کے عوامی نمائندگان کو گھر بھجوایا پاکستان کے جمہوری نظام کے ساتھ جو ستر سالوں سے جو مذاق ہو رہا ہے اب اسے ختم ہونا ہو گا اب پاکستان میں خلق خدا راج کرے گی عوام کی عدالت لگے گی اور کوئی بھی پارلیمانی نظام حکومت کو سبو تاژ کرنے کی جرات نہیں کرے گا کیوں کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف کی عدل بحالی تحریک کی وجہ سے پاکستان کا ایک ایک بچہ جاگ چکا ہے اور وہ سمجھ چکا ہے کہ اس کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا ہے کوئی ڈکٹیٹر آئین معطل کر دے وہ ججزکو نظر بند کر دے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹے لیکن اسے یہ آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی پارٹی بنائے کمر درد کا بہانہ بنا کر بیرون ملک چلا جائے لیکن کوئی بھی عوامی نمائندہ اپنی پارٹی سربراہ صرف اس لیئے نہیں بن سکتا کیوں کہ وہ پاکستان کو لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے نکال کر ، بد ترین دہشت گردی سے چھٹکارا دلا کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہا ہے میری یوتھ ونگ میری طاقت ہے اور انشاء اللہ 04مارچ کو اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے ایک نئی مثال رقم کریں گے ۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Gulyana
ملکہ (عمر فاروق اعوان )یوتھ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر کیپٹن صفدر اعوان نے کوٹلہ ارب علی خان میں یوتھ ونگ کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گجرات کو اللہ تعالی نے ماضی میں بڑی عزت دی ضلع گجرات کے وہ ابن الوقت لوگ جو مشرف کو دس سال وردی میں دیکھنا چاہتے تھے جب میاں نواز شریف نے گجرات کی زمین پر قدم رکھا تو ان کی گاڑی کو اٹھا کر کندھوں پر رکھ لیا تھا آج بھی نواز شریف پر مشکل وقت ہے تحریک عدل چل رہی ہے لیکن لوگ آج نواز شریف کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں آج میاں نواز شریف کے ساتھ چوہدری عابد رضا کھڑا ہے جو کسی بھی مشکل وقت میں اپنے قائد کا ساتھ نہیں چھوڑے گا گجرات والو ! یہ مسلم لیگ ن ہی تھی جس کے چوہدریوں کو اتنا مقام دیا اتنی عزت دی کہ کئی ممبران صوبائی و قومی اسمبلی بنے کئی وزیر اعلیٰ بنے اور کئی نے وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم بننے کیلئے دوڑ دھوپ شروع کر دی ان کے حالات تو وقت سے ساتھ بدلتے گئے لیکن گجرات کے حالات جوں کے توں رہے کیوں کہ وہ جانتے تھے اگر گجرات کی عوام ترقی کر گئی تو ہمیں چوہدری کون مانے گا مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میاں محمد شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب نے پورے پنجاب میں سڑکوں کے جال بچھا دیے انھوں نے کہا کہ اگر تم چاہتے ہو کہ پاکستان میں جمہوریت قائم رہے اور ترقی کا تسلسل ایسے ہی برقرار رہے ملک کے ادارے ایک قانون کے تابع ہوں اور آپکے ووٹوں سے منتخب حکومت اپنا وقت پورا کرے اور آ پ کا ووٹ ہی حکومت میں تبدیلی لائے تو آج وہ وقت آ گیا ہے قائد جمہوریت میاں نواز شریف کے ساتھ تحریک عدل کا حصہ بنو اور ملک میں جمہوریت کی بقاء کی جنگ میں اپنے قائد کا ساتھ دوانھوں نے کہا کہ آج نواز شریف کو ایک متنازعہ فیصلے کے زریعے پانچ متنازعہ ججز نے ہٹا دیا مگر قوم نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا 04مارچ کو کوٹلہ ار ب علی خان والے بتائیں گے کہ آج بھی نواز شریف دلوں پر راج کر رہا ہے اگر پاکستانی قوم ججزکے متنازعہ فیصلوں کو قبول کرتی تو ساٹھ لاکھ کے قریب مسلمان غازی ممتاز قادری شہید ناموس رسالت کے جنازے میں شریک نہ ہوتے لوگوں نے عدالت کے اس متنازعہ فیصلہ کو نہیں مانا اور میرا ایمان ہے جو بھی ممتاز قادری شہید کے جنازے میں شریک ہوئے وہ روز محشر نبی کریم ۖ کے شفاعت کے مستحق ٹھہریں گے انھوں نے مزید کہا کہ لیڈر تو مرتے دم تک لیڈر ہی رہتا ہے ہمارے قائد اعظم گورنر جنرل پاکستان تھے پورے بر صغیر کے لیڈر تھے اور انکے خلاف سازشیں کرنے والوں کی قبروں کا کسی کو پتا نہیں ہے انھوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے غریب کو انصاف ملے گا اب کوئی دوسرا مولوی تمیز الدین نہیں بنے گا اب کوئی چیف جسٹس کسی فائل اٹھا کر باہر نہیں پھینکے گا جو تحریک عدل مولوی تمیز الدین نے شروع کی تھی اسے ختم انجام تک پہنچائیں گے عدالتوں کے غلط فیصلے ملک کے مفاد میں نہیں ہوتے جب عدلیہ کے فیصلے من مانیوں سے ہوتے ہیں تو اس کا اثر ریاست ، ملکی ترقی اور جمہوریت پر پڑتا ہے آج ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر عدالتوں سے انصاف کی فراہمی کو شفاف نہ بنایا گیا اور کسی کے کہنے پر فیصلے مسلط کیے گئے تو آنے والے حالات کی ذمہ دار عدلیہ ہو گی جو پریشر اور بخل میں فیصلے کر رہی ہے پہلے 58-2Bکے زریعے جو فیصلے کیے جاے تھے آج پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ وہ کام کر رہی ہے اگر آج عوام نہ اٹھے تو اگلے ستر سالوں میں بھی پاکستان کبھی ترقی نہیں کرے گا نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں پکڑ کر پھرتے رہیں گے غریب عدالتوں میں دھکے کھاتے رہیں گے اور مائیں بچوں کا راستہ دیکھتی رہیں گی اور پتا چلے گا کہ دہشت گردی کا شکار ہو گئے یہ میاں نوا ز شریف نے جرا ت کی کہ 2018 میں جان ہتھیلی پر رکھ کر پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کیا ورنہ یہ ٹینک توپیں تو پہلے سے موجود تھیں انھوں نے کہا کہ ہم نے تحریک عدل کو انجام تک پہنچا کر دم لینا ہے اس کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ملکہ (عمر فاروق اعوان )گاڑی کی ٹکر کے بعد گرنے والی نصر ت بی بی کو دوسری گاڑی نے روند ڈالا ۔موقع پر ہی جان بحق ہو گئیں ۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ کے نواحی موضع لہڑی کی رہائشی نصرت بی بی اپنے خاوند کی دوائی لینے کھاریاں گئی ہوئی تھیں کہ تیز رفتار گاڑی نے نصرت بی بی کو ٹکر مار دی ۔نصرت بی بی گر گئیں اور پیچھے سے آنے والی ہائی ایس نے نصرت بی بی کو کچل دیا۔نصرت بی بی موقع پر دم توڑ گئیں ۔نصرت بی بی کی نماز جنازہ آبائی قبرستان لہڑی میں ادا کرنے کے بعد تدفین کر دی گئی ہے ۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭