کوئٹہ (جیوڈیسک) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سمنگلی روڈ پر ڈی ایس پی حمید اللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اسمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر سے دفتر جاتے وقت ڈی ایس پی حمیدا للہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، تاہم ڈی ایس پی حمید اللہ دستی محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اکثر وبیشتر سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہتا ہے۔
رواں ماہ 14 فروری کو بھی کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔