راولپنڈی (جیوڈیسک) بھارتی فورسز نے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے ہیں۔
بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھمبر سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 32 سالہ سپاہی منیر چوہان اور 28 سالہ عامر حسین شہید ہو گئے۔
پاک فوج نے دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی فوج کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔ یاد رہے کہ بھارت نے رواں سال فائر بندی کی 400 سے زائد خلاف ورزیاں کیں جس سے پاکستان کے 18 شہری شہید اور 68 زخمی ہو چکے ہیں۔