کشمیری کونسل کے خاتمہ کے بعد آزاد کشمیر کے فیصلے کشمیری خود کیا کریں گے۔ مسلم لیگ نون آزاد کشمیر برطانیہ

PML-N UK

PML-N UK

برمنگھم برطانیہ (تیمور لون) کشمیری کونسل کے خاتمہ کے بعد آزاد کشمیر کے فیصلے کشمیری خود کیا کریں گے۔ دنیا بھر کے کشمیری فاروق حیدر کے اس فیصلہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میاں نواز شریف کے سازشیں کر کے عہدوں سے تو ہٹایا جا سکتا ہے لیکن پاکستانی و کشمیری قوم کے دلوں کیسے نکالا جا سکتا ہے۔ میاں صاحب عہدوں کے محتاج نہیں نواز شریف کل بھی ہمارے قائد آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی ، سابق چیئرمین یوتھ ونگ مسلم لیگ نون آزاد کشمیر راجہ افتخار احمد ،سابق امیدوار اسمبلی نوید اختر گوگا، بلقیس راجہ ، راجہ امجد ، مرزا توقیر جرال ، سلیم بٹ ، جباراحمد و دیگر نے سابق چیئرمین یوتھ ونگ مسلم لیگ نون آزادکشمیر راجہ افتخار احمد ،سابق امیدوار اسمبلی نوید اختر گوگاکے اعزاز کونسلر وسیم ظفر اور راجہ امجد خان کی طرف سے استقبالیہ تقریب میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین یوتھ ونگ مسلم لیگ نون آزادکشمیر راجہ افتخار احمد اور سابق امیدوار اسمبلی نوید اختر گوگا کے اعزاز میں گزشتہ روز برمنگھم کونسلر وسیم ظفر اور راجہ امجد خان کی طرف سے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مسلم لیگ نون آزادکشمیر برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی نے کی۔

تقریب میں سیئرنائب صدر سعید احمد ، نائب صدر جبار احمد ، مرزا توقیر جرال، سینئر نائب صدر مڈلینڈ مشتاق مغل ، صدر برمنگھم برانچ تجمل نوابی ، نائب صد برمنگھم برانچ عمران چغتائی سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ زبیر اقبال کیانی ، راجہ افتخار احمد ، نوید اختر گوگا، بلقیس راجہ ، راجہ امجد ، مرزا توقیر جرال ، سلیم بٹ ، جباراحمد و دیگر نے کہا کہ کشمیر کونسل کو ختم کر کے اختیارات آزاد کشمیر حکومت کو دلانے پر ساری کشمیری قوم وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ساتھ کھڑی ہے ۔ اس کی مخالفت مین صرف گنتی کے چند لوگ ہیں جن کو بلا کام تنخواہیں مل رہی ہیں اب چند لوگوں کے لئے ریاست کو تو داوپر نہیں لگایا جا سکتا اور لوگوں کو کہیں اور بھی ایڈجسٹ بھی کیا جا سکتا ہے یہ کوئی اتنا بڑا اشو نہیں جس پر مخالفین سیاست کرنا چاہتے ہیں لیکن مخالفین کو یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر کی ترقی کے نئے دروازے کھولے ان چند لوگوں کو کہیں بھی ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

آزاد کشمیر کی حکومت کو با اختیار کرنا آزاد کشمیر کو وسائل کا درست استعمال اور تعمیر و ترقی کی منازل طے کرنے کے مترادف ہے ۔رہنماوں نے میاں محمد نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلہ پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کا بلا مقابلہ اگلا صدر بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ رہنماوں نے کہا کہ ن لیگ کے خلاف سازشیں کرنے والوں اور ملکی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو ہر دور میں منہ کی کھانی پڑی اب ان کو عقل آ جانی چاہئے کہ میاں محمد نواز شریف کسی بھی عہدے کے محتاج نہیں وہ کل بھی ہمارے قائد تھے آج بھی ہیں اور تا حیات ہمارے قائد رہیں گے اور ملک کی ترقی میں قلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔ آخر میں رہنموں نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔