ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری تمام کشمیری کمیونٹی کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بیرسٹر سلطان محمود چودھری کو گزشتہ دنوں اسلام آباد میں متاثرین کنٹرول لائن کے حق میں جو احتجاجی مارچ کیا اس پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور بیرسٹرسلطان محمود چودھری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس ہمت اور جرات کا سلطان محمود چودھری نے مظاہرہ کیا اس کی مثال نہیں پیر شراز حسین قادری اور کشمیری کمیونٹی کے افراد نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اسلام آباد میں کنٹرول لائن کے متاثرین کے حق میں احتجاجی مارچ کرکے ہمارے اور کشمیر کی مظلوم عوام کے دل جیت لئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج نے جس ظلم اور بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے کی معصوم نہتے شہری شہید اور بے شمار زخمی ہو رہے ہیں اگر بھارت اپنی اس ہٹ دھرمی ظلم ونا انصافی سے باز نہ آیا تو دونوں ممالک میں کسی بڑی جنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے جس سے اس پورے خطے کا امن متاثر ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم حکومت پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس احتجاجی مارچ کو روکنے کی کوشش کی ہم پوری دنیا میں مظلوم کشمیری عوام کے حق میں پرامن احتجاج کرتے ہیں لیکن آج تک یہاں کی حکومتوں نے اس احتجاج کو نہیں روکا لیکن پاکستانی موجودہ حکومت اور پولیس کا اقدام نہایت افسوس ناک اور شرمناک ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ہم انشاءاللہ اکتوبر کے مہینے میں برسٹر سلطان محمود کی کال پر اور اس کی قیادت میں لائن آف کنٹرول کو دیوار برلن کی طرح روند ڈالے گیں۔