قومی ترقی و خوشحالی کیلئے قومی مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔ جی کیو ایم

Corruption

Corruption

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار عرفان سولنگی عرف پٹی والا نے لوٹی کرپشن مہم کو صرف نواز شریف تک محدود رکھنے کی بجائے اس کا دائرہ کار وسیع کرنے ‘ پانامہ لیکس میں ملوث تمام افراد کو نااہل قراردینے ‘ کرپشن اور رشوت ستانی کے ہر مجرم کو کیفر کردارتک پہنچانے ‘ معاف کرائے گئے تمام قرضوں کی واپسی ‘ قرض ادانہ کرنے والوں کی جائیداد کی ضبطگی ‘ غیر قانونی طور بیرون ملک منتقل کی گئی تمام قومی دولت کی واپسی اور قر ض معاف کرانے والوں کیساتھ قرض معاف کرنے والوں کو بھی عبرتناک سزائیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قرض معاف کرانے والوںا ور قرض معاف کرنے والوں کے نام ” پبلک “کئے جائیں اور آئندہ انتخابات میں پانامہ لیکس میں ملوث ‘ قرض معاف کرانے ‘ قرض معاف کرنے ‘ کرپشن ‘ رشوت ستانی ‘ کمیشن خوری ‘ٹیکس چوری‘ اقربا پروری ‘ اختیارات کے ناجائز استعما ل اور ذخیرہ اندوزی ‘ ناجائز منافع خوری ‘ ملاوٹ اور غیر قانونی اشیاءکی خرید و فروخت میں ملوث تمام افراد کے انتخاب لڑنے پر پابندی عائد کی جائے جبکہ قرضوں کے حوالے سے عدالتوں میں موجود 50سے زائد مقدمات کو فوری نمٹانے اور قوم کو نقصان پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنانے پر بھی توجہ دی جائے۔

عرفان سولنگی نے مزید کہا کہ پاکستان ترقی یافتہ اور غریب ملک ہے جس کے بیشتر عوام پسماندگی سے دوچارہونے کیساتھ بنیادی سہولیات سے محرومی کی زندگی گزاررہے ہیں۔ عوام کی اس پسماندگی ‘ غربت اور مسائل زدہ زندگی کی وجہ قومی وسائل ‘اقتدار اور اختیارات پر قابض استحصالی طبقہ ہے جس نے ہمیشہ دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹا اور قومی خزانے کو باپ کا مال سمجھ کر لٹایا ہے اسلئے جب تک وسائل ‘ اختیار اور اقتدار کو استحصالیوں سے بازیاب کراکر قومی خزانے کی لوٹمار کو بند نہیں کرایا جائے گا اور لوٹی گئی تمام قومی دولت وطن واپس نہیں لائی جائے گی اس وقت تک ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدلے گی اور عوام کی حالت و حالات میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔