ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار ورون دھون فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کی وجہ سے شوٹنگ روک دی گئی ۔ تفصیلار کے مطابق ورون دھون اور انوشکا شرما ان دنوں بھارتی قصبے چندری میں فلم کی عکسبندی کروا رہے ہیں۔
عکسبندی کے دوران ورون دھون بغیر کسی مدد کے لڑائی کا منظر عکسبند کروا رہے تھے کہ ان کے سر پر چوٹ لگ گئی اور وہ زخمی ہو گئے، تاہم انہوں نے چند گھنٹے آرام کرنے کے بعد دوبارہ سے عکسبندی شروع کر دی۔