ہرارے (جیوڈیسک) ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے بطور اوپنر ون ڈے کرکٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ اور بھارت کے سارو گنگولی کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ کر دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔
گیل نے گزشتہ روز ورلڈ کپ کوالیفائر میں یو اے ای کیخلاف 123 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا، یہ انکی تین سالوں میں پہلی سنچری تھی، گنگولی نے بطور اوپنر 9146 اور گلکرسٹ نے 9200 رنز بنا رکھے تھے جبکہ گیل نے 9242 رنز بنا لئے جبکہ گیل ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے 8ویں کھلاڑی بھی بن گئے۔