اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے پاکستان، امریکا دہشتگردی اور القاعدہ کے خلاف کامیاب پارٹنر ہیں، سی پیک خطے کو جوڑنے کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام سخت اقدامات پر زور دیتا ہے ، پاکستان اور امریکا کے درمیان اسٹرکچرل ڈائیلاگ ضروری ہیں۔
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا سی پیک ون بیلٹ کا اہم حصہ ہے ، سی پیک منصوبہ خطے کو جوڑنے کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا علاقائی انضمام انتہا پسندی اور دہشت گردی سے لڑنے کے لئے پاکستان کی بنیادی حکمت عملی ہے۔