قصور : انصاری متحدہ موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام زینب انصاری میموریل فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا،مرکزی قائدین ریاض انصاری،زاہد صدیقی ،ڈاکٹر مصطفی اورڈاکٹر ظفر صدیق کی زیر نگرانی فری چیک اپ کیساتھ ساتھ فری ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔آپریشن سے متعلقہ مریضوں کو ہسپتال منتقل کرکے آپریشن کا وقت دیا گیا۔زاہدہ انصاری،عمران انصاری،زینب شہید کے والد امین انصاری اور حاجی مقصود صابر انصاری نے خصوصی شرکت کی۔
قصور کی مقامی انتظامیہ میں عبدالستارانصاری،ساجد علی انصاری،حنیف انصاری،عارف انصاری،منیر جاویدانصاری،ہارون انصاری اور شوکت انصاری نے گھر گھر آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر مرکزی صدر میاں رمضان انصاری اور مرکزی چیئرمین میاں عابد انصاری کا پیغام انصاری متحدہ موومنٹ کے اراکین کو پڑھ کر سنایا گیاکہ اگر اسی جذبے اور لگن کو اپنا مطمع نظر بنا کر ہر انصاری بھائی انصاری متحدہ موومنٹ کادست و بازو بن گیا تو منتشر اور متفرق سوچ کے حامل افراد کو ملکی بلکہ عالمی سطح پر ایک موثر وحدت عطا کر کے انصاری برادری کو ایک عظیم اور با وقار طاقت کے روپ میں پیش کرنا انتہائی آسان ہو جائیگا۔