سیالکوٹ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے گولی مار دی جاتی تو میں کیا کر لیتا، سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چہرے پر سیاہی پھینکے جانے کا دکھ نہیں، میں نے گھر جا کر چہرہ صاف کر لیا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے آج پھر سفید کپڑے پہن لئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف چوتھی بار بھی وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔