لاہور (پ ر) ایران ویزا ڈراپ باکس ایسوسی ایشن کے وفد نے ایسوسی ایشن کے صدر سید محمدرضا موسوی کی سربراہی میں مجید صادقی دولت آبادی قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کی زائر ین کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی ویزا پالیسی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔سیدمحمد رضا موسوی نے قونصل جنرل ایران سے استفسار کیا کہ کچھ سازشی عناصر قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غلط پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔
ایران زمینی راستے ایران جانے والے زائرین خاض کر خواتین کو ویزا جاری نہیں کر رہی۔ مجید صادقی دولت آبادی نے اس پراپیگنڈے کو جھوٹ پر مبنی سازش قراردیتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران پاکستانی زائرین کا بہت احترام کرتی ہے اور ان کو ویزاکی فراہمی کیلئے ہر طرح کی سہولیت دے رہی ہے اور قونصلیٹ اور ویزا سیکشن شب وروززائرین کی ہر طر ح کی مشکلات بر طرف کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ رضا موسوی نے ایران کے راستے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے ایران کا ڈبل انیٹری ویزے کی سہولت کی درخواست کی جس کا قونصل جنرل ایران نے بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ قونصلیٹ جنرل ایران اس حوالے سے زائر ین اور ویزاڈراپ باکس ایسوسی ایشن سے ہر طرح ممکن تعاون کرے گی۔