کابل (جیوڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے باہر دھماکے سے 26 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
افغان دارالحکومت کابل میں نوروز کے موقع پر خود کش دھماکا ہوا۔ وزارت داخلہ کے مطابق دھماکے میں 26 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جنوری میں بھی افغانستان میں ہونے والے دھماکے میں 100 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔