نگران حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت شروع کر دی گئی، احسن اقبال

Ahsan Iqbal

Ahsan Iqbal

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی تشکیل کے لیے وزیرِ اعظم نے اپوزیشن سے مشاورت شروع کر دی ہے، امید ہے اپوزیشن وزیرِ اعظم کے ناموں پر اتفاق کرے گی۔

وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ نگران حکومت کے لیے رابطوں کا آغاز ہو چکا ہے، امید ہے کہ اپوزیشن حکومت کے نام پر اتفاق کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لیے کابینہ کی منظوری ضروری ہے، چودھری نثار کے دور میں کابینہ کو بائی پاس کیا گیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چودھری نثار علی خان مسلم لیگ ن میں رہیں گے یا نہیں؟ ان کے مستقبل کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔