کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ویانا میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد

ویانا (اکرم باجوہ) کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل رلیشن کے تعاون سے 22 مارچ کو آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں ایک روزہ کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں آسٹرین سینیٹ کے چیرمین جناب راین ہارڈٹوڈٹ ،آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر جناب شاہ غلام قادر ، کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹر نیشنل ریلیشنزکے ایگزیکٹیوڈائریکٹر سردار امجد یوسف ،ڈائریکٹر جناب الطاف حسین وانی،آسٹرین سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے نمائندہ جناب پیٹر فلوریان شٹز اور ڈاکٹر حمیرا،مسز الیکا خواجہ نے بھی خطاب کیا ۔یہ کشمیر کانفرنس جو کہ آسٹریا کے مقامی کنکورڈیاپریس کلب ویانامیں منعقد کی گی اس میں مقامی اور انٹر نیشنل صحافیوں نے بھی شرکت کی اور کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و تشددکے بارئے میں وفد کے اراکین سے مختلف امور پر سوالات کیے اور تبادلہ خیال بھی کیا ۔کانفرنس میں مختلف مقامی سماجی،سیاسی ،ثفافتی اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و تشدد کے بارئے میں اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔وفد میں شامل ممبران بالخصوص سردار امجد یوسف اور جناب الطاف وانی نے ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہدآزادی پر بھر پور روشنی ڈالی اور بھارتی فوج اور سیکورٹی فورسزکی طرف سے نہتے مظاہرین بالخصوص عورتوں اور بچوں پر غیر انسانی تشدد کی بھر پور مذمت کی اور آسٹرین حکومت اور یورپی یونین سے مدد اور اِن مظالم کی فوری روک تھام کی اپیل بھی کی وفد میں موجود ارکان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھارتی فوج میں کمی کرنے کہ لیے عالمی برادری اپنے وعدے پورے کرے اور بھارت پر دبائوڈالے کہ کشمیر میں جاری غیر انسانی ظلم و ستم فوراََبند کیا جائے ۔وفد نے اس کانفرنس کے انعقاد میں بھر پور مددفراہم کرنے کے لیے آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کی مقامی تنظیم پاکستانی کمیونٹی فورم کے تعاون کی بھر پور تعریف کے علاوہ کمیونٹی فورم کے صدر جناب محمدندیم خان اور جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد کا بطور خاص شکریہ ادا کیا وفد میں شامل اراکین نے کانفرنس میں بھر پور شرکت کرنے پر مقامی خواتین کو پرجوش خراج تحسین بھی پیش کیا کانفرنس سے پہلے وفد کے اراکین نے ویانا میں اقوام متحدہ کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مسئلہ کشمیر اور کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی ۔وفد کے اراکین نے آسٹرین پارلیمنٹ کا دورہ بھی کیا اور پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس کے باوجود مختلف سیاسی رہنماوں سے ملاقات کی اور مسئلہ کے حل کے لیے تبادلہ خیال کیا ۔وفد نے کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھارتی حکومت اور سیکورٹی فورسز کی بھر پور مذمت کی ۔وفد نے آسٹریا کی سیاسی قیادت سے مسئلے کے پرُامن حل اور کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی کے لیے مدد کی اپیل بھی کی۔

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA

KASHMIR CONFRANCE VIENNA