جھوٹ کا عالمی میلہ لگایا جائے توسب سے بڑا تاج عمران کو پہنایا جائے گا، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

بنوں (جیوڈیسک) جھوٹ کا عالمی میلہ لگایا جائے توسب سے بڑا تاج عمران کو پہنایا جائے گا، عمران نے گالی دی اور یوٹرن لیا، کیا نیا خیبرپختونخوا بنا اور کیا 90 دن میں کرپشن ختم ہو گئی؟ بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کینسل کردیئے، ظالموغریبوں سے ان کا حق مت چھینو، غریبوں کا حق چھیننے نہیں دونگا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بے نظیر کی تصویر ہٹا دی گئی۔ اتنے بزدل ہیں بے نظیر سے ڈرتے ہیں، تصویر مٹا سکتے ہو لیکن دلوں سے بی بی کی محبت ختم نہیں کر سکتے۔

میاں صاحب اور عمران کی سیاست اور نظریہ ایک ہی ہیں۔ کیا نیا خیبرپختونخوا بنا اورکیا 90 دن میں کرپشن ختم ہو گئی؟ کیا آپ نے ایک ارب درخت دیکھے ہیں؟ بنوں میں کیا کوئی نیا سرکاری اسپتال یا نئی یونیورسٹی بنی ہے؟ جونیا خیبرپختونخوا نہیں بناسکا وہ نیا پاکستان کیسے بنائیں گے۔ نیا خیبرپختونخوا بنانے والوں نے پرانے خیبرپختونخوا کو بیچ ڈالا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ (ن)لیگ کی حکومت میں ضرب عضب شروع ہوا، مسلم لیگ(ن)،پی ٹی آئی حکومت نے آئی ڈی پیزکولاوارث چھوڑدیا۔ ابھی تک بیس ہزارخاندان دربدرہیں۔ صرف طاقت کا استعمال دہشت گردی کونہیں روک سکتا، انتہا پسندی کوروکنے تک دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی، انتہا پسندی کوروکنے کے لیے نصاب میں تبدیلی لانا ہوگی۔ کالعدم تنظیمیوں کی ہرقسم کی سرگرمیوں کوروکنا ہوگا۔ آج تک خیبرپختونخوا میں ایک یونیورسٹی نہیں بنی، یونیورسٹی بنانے کے بجائے ایک مدرسے کوپیسے دیئے، پچھلے آٹھ ماہ کے دوران سندھ میں عالمی معیارکے پانچ بڑے اسپتالوں کا افتتاح کیا۔ سندھ کی صوبائی حکومت غریب خواتین کوبلاسود قرض فراہم کررہی ہے، چھ لاکھ خاندان کوغربت سے نکالا گیا۔ ایسا پروگرام خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان میں لانا چاہتا ہوں۔

عمران کہتا ہے خیبرپختونخوا میں کرپشن ختم کردی ہے، اتنا روزگاردیا کہ نوجوان کام پرگئے ہیں۔ جھوٹ کا عالمی میلہ لگایا جائے توسب سے بڑا تاج عمران کوپہنایا جائے گا، عمران نے گالی دی اور یوٹرن لیا۔ ہم نے صوبوں کوخود مختاری دی اس نے بنی گالا میں خودمختاری قید کردی۔ نوجوانوں کی آنکھوں سے آپ کے دھوکے کی پٹی اترچکی ہے۔ خیبرپختونخوا کے نوجوان ووٹ سے عمران سے بدلہ لیں گے۔

بنوں والوکیا وسائل کی لوٹ مارکی دوبارہ انہیں اجازت دوگے۔ آج بنوں کی عوام نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ بنوں والے پختونخوا کوبنی گالہ کے تسلط سے نجات دلائیں گے۔ایک ہفتہ پہلے دوسروں کوچابی والا کھلونا کہنے والا آج اپنی چابی ڈھونڈ رہا ہے۔ وقت آگیا ہے دونوں جماعتوں کوآئینہ دکھایا جائے۔ عوام دوبارہ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ ہم اقتدارمیں آکرپرامن خیبرپختونخوا کی بنیاد رکھیں گے، عوام کواس سے غرض نہیں کہ کیوں نکالا گیا، عوام مفت تعلیم اور روزگار چاہتی ہے۔