راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی۔ میزبان رہنماؤں نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلطان برونائی حاجی حسن ال بولخ معزالدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی اور افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے برونائی کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل داتو پدوکا سری حاجی ایوانگ حلبی اور لینڈ فورسز اور برونائی کی شاہی فضائیہ کے کمانڈر سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں سیکیورٹی تعاون اور تربیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برونائی کی عسکری اور سیاسی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔