لیجئے، اَب امریکا میں ہیجڑوں اور خواجہ سراوں کی فوج

 Donald Trump

Donald Trump

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
سُنو، سُنو…سُنو! اور خبردار! اَب کوئی ہیجڑوں والی امریکی افواج سے خوفزدہ نہ ہو، کیو ں کہ اَب امریکا میں ہیجڑوں( خواجہ سراو ¿ں) کی فوج بھی ہوگی کیو ںکہ آج دنیا کی موجودہ صدی کے سُپر پاور مُلک امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اِنسا نی حقوق کی برابری کے نکتے کے پیشَ نظرایک مرتبہ پھر اپنے یہاں امریکی فوج میں مخنثّ (ہیجڑوں) خواجہ سراوں کی بھرتی پر عائد پابند ی ختم کردی ہے اِسے پوری قوت سے متحرک کرنے کا عندیہ دے دیاہے جس کے بعد جنگ کا خوف ختم اور جنگ لڑنے والوں کو بھی مزہ آئے گا جن کا کام زمانے سے ناچنا بجانا اور گانا ، گانا تھا اَب یہ محاذِ جنگ پر جنگ لڑتے کیسے لگیںگے؟ ۔

یقینا اِس کے بعد امریکی افواج جس محاذ پر بھی ہوگی وہاں کا منظر ہی کچھ اور ہوگا اَب یہ جدید اسلحے سے لڑ نے کے بجائے اپنے مدمقابل کو کسی نئے اندازاور نئی گھٹی پلاکر اور لذت پرست بنا کر زیرکیا کرے گی یعنی کہ پچھلے وقتوں میں امریکی افواج شعلہ اگلتی توپوں کے گولوں اور آگ برساتی بندوقوں اور جدید جنگی سازوسامان سے جنگ لڑتی اور جیتاکرتی تھی مگر اَب ہتھیاروں کے بجائے یہ دونوں ہاتھوں سے تالیاں بجا بجاکر دُشمن کے رخساراور جسم کو پیٹ پیٹ کر زخمی کرے گی اور جنگ لڑاکرے گی کیو ں کہ پرا نے زما نے سے یہی مشہورہا ہے کہ تالیاں توصرف دونوں ہاتھوں سے بجتی ہیں مگر اَب امریکی افواج میں ہیجڑوں اور خواجہ سراو ¿ں کی فوج میں بھرتی کے بعد ایک کا ہاتھ دوسرے کا رخسارہوگا اور امریکی افواج تالیاں بجا بجا کر جنگ جیت جایاکرے گی امریکی افواج میں ہیجڑوں کی فوج کا ہوناگویا کہ اَب امریکی افواج کا رعب اور دبدبا ختم کرانے کے مترادف بھی ہوگا مانا کہ مردوں کی افواج کے ساتھ عورت کی فوج کا ہونا اور بات ہے جبکہ مردو عورت کی افواج کے مدمقابل ہیجڑوں اور خواجہ سراو ¿ں کی فوج کی موجودگی مرد و عورت کی افواج کی کارکردگی کو قریب قریب صفر بنا دے گی اِس سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتاہے۔

اگرچہ آج جد ید جنگی ہتھیاروں سے لیس اورساری دنیا مگر بالخصوص مسلم ممالک اور اُمت مسلمہ کے وسائل پر قبضے کا خواب دیکھنے والی سُپر طاقت امریکا میں ہیجڑوں اور خواجہ سراو ¿ں کی فوج میں بھرتی کا اعلان مضحکہ خیز ضرور ہے اِس لئے کہ امریکی صدر ٹرمپ سے کچھ بھی اُمید کی جاسکتی ہے جس کا کہنا ہے کہ دنیا میں صرف ایک ہی مُلک امریکا ہے اور باقی سب تو ….!! اَب امریکا کی اپنی مرضٰ ہے کہ یہ انڈا دے یا بچہ کوئی اِس سے نہ پوچھے بس امریکا کو جو کرنا ہے اِسے کرنے دیاجائے۔

آج اِن حالات میں جب امریکی افواج دنیا کے کئی محاذوں پر جنگ میں مصروف ہے اور اِن جنگوں کی وجہ سے امریکی معاشی اور اقتصادی ڈھانچہ رخساے میں جا نے کو ہے اِس صورتِ حال میں خطبی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھراپنی عائد کردہ پابند ی کے خاتمہ کردیاہے یہ حیران کُن ہے۔

امریکی صدر نے جس طرح امریکی افواج میں ہیجڑوں کی فوج شامل کرنے کا اعلان کیا ہے اُن کا اپنی نوعیت کا یہ مضحکہ خیز اعلان صاف اور واضح طور پر اشارہ دے دیا ہے کہ اَب امریکا دنیا کے کسی بھی پرا نے یا نئے محاذجنگ پرمزید جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتاہے ٹرمپ کے اِس اعلان سے جہاں دنیا بھر میں تشویش کی لہر پیداہوگئی ہے تو وہیں امریکیوں کا ایک باشعور طبقہ بھی شسسد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ اعلان کرکے جگ ہنسا ئی کرادی ہے ۔

تاہم یہ ٹھیک ہے کہ ٹرمپ کی وجہ سے امریکا کا بناامیج دنیا پھر میں تیزی سے نیچے آرہاہے کیوںکہ ٹرمپ دن بھر میں ایسے نجانے کتنے فیصلے کرتارہتاہے مگر رپورٹ کوئی کوئی ہوتا ہے اور جو رپورٹ ہوجاتا ہے وہ امریکا اور امریکیوں کا دنیا بھر میں مذاق بننے کا سبب بنتاہے۔

یوں لگتا ہے کہ امریکیوں نے ٹرمپ کو جوسوچ سمجھ کر اپنا صدر بنا نے کے لئے ووٹ دیاتھا آج ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکی اپنے صدر سے مایوس ہوگئے ہیں کیو ں کہ ٹرمپ نے اپنی خبطی الحواسی اور اُوٹ پٹانگ کی وجہ سے امریکا اور امریکیوں پر دنیا کو ہنسنے کا سامان مہیاکردیاہے بیشک، آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے لئے اہلِ مسائل ثابت ہورہے ہیں ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جن سے متعلق امریکیوں سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کے خاص وعام عوام کا قوی خیال یہ بن گیا ہے کہ مسٹر ٹرمپ اپنی اوباش خصلت اور اُوٹ پٹانگ حرکتوں کی وجہ سے آدھے انگوٹھا چھاپ اور آدھے پاگل اور جاہل لگتے ہیں اِنہیں کو ئی اور چلا رہا ہے اور اَب تک امریکاکے بارے میں جو اچھے فیصلے ہوئے ہیں وہ امریکی صدر ٹرمپ کے نہیں ہیں ہاں البتہ ، باقی کے جتنے بھی مبہم اور غیر واضح اور پریشان کن اعلان اور فیصلے ہو ئے ہیں وہ سب کے سب صرف امریکی موجودہ صدر ڈونلڈٹرمپ نے ہی کئے ہیں جو بعد میں اندر باہر سے تنقیدوں کا نشا نہ بنا ئے جانے کے بعد ٹرمپ نے حسب عادت واپس لے لئے ہیں دیکھتے ہیں کہ ڈونلڈٹرمپ کا امریکی افواج میں خواجہ سراو ¿ں کی بھر تی پر عائد پابندی کے خاتمے کا اعلان پھر کب ٹرمپ انتظامیہ واپس لیتی ہے۔

بہر کیف ، امریکا سے خبر یہی آئی ہے کہ گزشتہ دِنوں ”امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے امریکی فو ج میں خواجہ سراو ¿ں کو بھر تی کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ البتہ، اِنہیں سخت قوائد کا سامنا کرناپڑے گا“ جبکہ غیر مُلکی میڈیاکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے خواجہ سراو ¿ں ہیجڑوں (مخنّث) کی فوج میں بھرتی کی مخالفت اور اِنہیں ترقی کی راہ میںرکاوٹ قراردیتے ہوئے کسی بھی حیثیت سے اِن کی فوج میں بھرتی پر پابندی ضرورعائد کی تھی مگرجس کے خلاف ا مریکا بھر کی سماجی تنظیموں نے عدالتوں کا رخ کیا توبیچارے ٹرمپ کو اِس کے اِس فیصلے کے خلاف کھلے عام تنقیدوں کا نشتر سے گھائل کیا جاتارہاور مسلسل امریکی صدرکوقانونی چیلنجزکا سامنا رہاتھا مگر پھر خود ہی امریکی صدر نے امریکی فوج میں ہیجڑوں کو بھر تی کرنے کا اعلان کرکے اپنے تھوکے کرخود ہی چاٹ لیا ہے ۔(ختم شُد)

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com