صحیح بخاری حدیث نمبر 56
Posted on April 11, 2018 By Majid Khan اسلام, کالم
Sahih Bukhari Hadith
تحریر : شاہ بانو میر
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ
عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاَقَةَ
قَالَ سَمِعْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
يَقُولُ يَوْمَ مَاتَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ قَامَ
فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَقَالَ عَلَيْكُمْ بِاتِّقَاءِ اللَّهِ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ،
وَالْوَقَارِ وَالسَّكِينَةِ حَتَّى يَأْتِيَكُمْ أَمِيرٌ،
فَإِنَّمَا يَأْتِيكُمُ الآنَ،
ثُمَّ قَالَ اسْتَعْفُوا لأَمِيرِكُمْ
فَإِنَّهُ كَانَ يُحِبُّ الْعَفْوَ.
ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ،
فَإِنِّي أَتَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم
قُلْتُ أُبَايِعُكَ عَلَى الإِسْلاَمِ.
فَشَرَطَ عَلَىَّ وَالنُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ.
فَبَايَعْتُهُ عَلَى هَذَا
وَرَبِّ هَذَا الْمَسْجِدِ
إِنِّي لَنَاصِحٌ لَكُمْ.
ثُمَّ اسْتَغْفَرَ وَنَزَلَ.
ہم سے ابونعمان نے بیان کیا ،
کہا ہم سے ابوعوانہ نے بیان کیا ،
انھوں نے زیاد سے ، انھوں نے علاقہ سے ،
کہا میں نے جریر بن عبداللہ سے سنا
جس دن مغیرہ بن شعبہ ( حاکم کوفہ ) کا انتقال ہوا تو
وہ خطبہ کے لیے کھڑے ہوئے اور اللہ کی تعریف اور خوبی بیان کی اور
کہا تم کو اکیلے اللہ کا ڈر رکھنا چاہیے اس کا کوئی شریک نہیں اور
تحمل اور اطمینان سے رہنا چاہیے اس وقت تک کہ کوئی دوسرا حاکم تمہارے اوپر آئے اور
وہ ابھی آنے والا ہے
پھر فرمایا کہ اپنے مرنے والے حاکم کے لیے دعائے مغفرت کرو کیونکہ
وہ ( مغیرہ ) بھی معافی کو پسند کرتا تھا پھر کہا کہ
اس کے بعد تم کو معلوم ہونا چاہیے کہ
میں ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے عرض کیا کہ
میں آپ سے اسلام پر بیعت کرتا ہوں
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ہر مسلمان کی خیرخواہی کے لیے شرط کی
پس میں نے اس شرط پر آپ سے بیعت کر لی
( پس ) اس مسجد کے رب کی قسم کہ
میں تمہارا خیرخواہ ہوں
پھر استغفار کیا اور منبر سے اتر آئے
Shah Bano Mir
تحریر : شاہ بانو میر
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com