الجیریا (جیوڈیسک) جزائر کی وزارت دفاع نے حادثے میں تمام 257 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر فوجی اہلکار شامل ہیں۔ مقامی نیوز ویب سائٹ الجیری 24 کے مطابق تباہ ہونے والا جہاز الجزائر کے شہر بشار کی طرف جا رہا تھا۔
جرائز کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک فوجی طیارے کے حادثے میں 247 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مراکش سے علیحدگی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف پولیساریو فرنٹ کے چھبیس افراد بھی طیارے میں سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق فو جی طیارہ اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
ٹی وی نیوز رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر 14 ایمبولینسوں کو دیکھا گیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ یہ طیارہ حادثہ بدھ کی صبح دارالحکومت الجزائر کے قریب بوفاریک کے فوجی ہوائی اڈے پر پیش آیا۔ یہ ہوائی اڈے ملک کی فضائیہ کا اڈا ہے۔