لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

Line of Control Firing

Line of Control Firing

کھوئی رٹہ (جیوڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھارت کی جانب سے یہ لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی دوسری خلاف ورزی ہے۔

اس سے قبل 7 اپریل کو بھی بھارتی فورسز نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاتون شہید ہوگئی تھیں۔

اس واقعے کے بعد دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

رواں برس بھارت کی جانب سے اب تک تقریباً 400 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جاچکی ہےجس کے نتیجے میں درجنوں عام شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

2017 میں بھی بھارتی فورسز کی جانب سے 1970 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔