نوازشریف اورمریم نواز آج لندن روانہ ہوں گے
Posted on April 18, 2018 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Nawaz Sharif
لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج لندن روانہ ہوں گے.
ترجمان شریف فیملی کے مطابق کلثوم نواز کئی روز سے لندن کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں جن کی تیمارداری کے لیے نوازشریف اور مریم نواز لندن جارہے ہیں۔
دوسری جانب مریم نوازنے ٹوئٹ کے ذریعے عوام سے اپیل کی کہ وہ کلثوم نواز کے لیے دعا کریں جنہیں ایک بار پھر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کلثوم نواز گذشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا مقامی اسپتال میں گلے کے کینسر کا علاج جاری ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com