پارہ: الم 1 سورةالبقرة مدنیہ رکوع نمبر 12 آیت نمبر 97 سے 103
Posted on April 18, 2018 By Majid Khan کالم
Quran
تحریر : شاہ بانو میر
ان سے کہو
کہ
جو کوئی جبرئیل سے عداوت رکھتا ہو اسے معلوم ہونا چاہیے
کہ
جبرئیل نے اللہ ہی کے اذِن سے یہ قرآن تمہارے قلب پر نازل کیا ہے ٬
جو پہلے آئی ہوئی کتابوں کی تصدیق و تائید کرتا ہے ـ
اور
ایمان لانے والوں کیلیۓ
ہدایت اور کامیابی کی بشارت بن کرآیا ہے
(اگر جبرئیل سے ان کی عداوت کا سبب یہی ہے تو کہہ دو کہ )
جو اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبرئیل اور میکائیل کے دشمن ہیں ٬
اللہ
ان کافروں کا دشمن ہے ـ
ہم نے تمہاری طرف ایسی آیات نازل کی ہیں ٬
جو صاف صاف حق کا اظہار کرنے والی ہیں ٬
اور
ان کی پیروی سے صرف وہی لوگ انکار کرتے ہیں ٬
جو
فاسق ہیں
ـ کیا ہمیشہ ایسا ہی نہیں ہوتا رہا ہے ٬
کہ
جب انہوں نے کوئی عہد کیا
تو
ان میں ایک نہ ایک گروہ نے اسے ضرور ہی بالا ئے طاق رکھ دیا ؟
بلکہ
ان میں سے اکثر ایسے ہی ہیں جو سچے دل سے ایمان نہیں لاتے ٬
اور
جب ان کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی رسول اُس کتاب کی تصدیق و تائید کرتا ہوا آیا ٬
جو اِن کے ہاں پہلے سے موجود تھی
تو ان اہلِ کتاب میں سے ایک گروہ نے کتاب اللہ کو اس طرح پسِ پشت ڈال دیا
گوہا
کہ وہ کچھ جانتے ہی نہیں ـ
اور لگے ان چیزوں کی پیروی کرنے جو شیاطین سلیمان کی سلطنت کا نام لے کر پیش کیا کرتے تھے
حالانکہ
سلیمان نے کبھی کفر نہیں کیا
کفر کے مرتکب وہ شیاطین تھے جو لوگوں کو جادوگری کی تعلیم دیتے تھے ٬
وہ
پیچھے پڑے
اُس چیز کے جو بابل میں دو فرشتوں ہاروت ماروت پر نازل کی گئی تھیں ٬
حالانکہ
وہ (فرشتے) جب بھی کسی کو اس کی تعلیم دیتے تھے ٬
تو پہلے صاف طور پر متنبہ کر دیا کرتے تھے ٬
کہ
دیکھ !!!
ہم محض ایک آزمائش ہیں
تو کفر میں مبتلا نہ ہوں
پھر بھی یہ لوگ ان سے وہ چیزیں سیکھتے تھے ٬
جس سے شوہر اور بیوی میں جدائی ڈال دیں ٬
ظاہر تھا کہ
اذِنِ الہیٰ کے بغیر وہ اس ذریعے سے کسی کو بھی ضرر نہ پہنچا سکتے تھے ٬
مگر
اس کے باوجود وہ ایسی چیز سیکھتے تھے
جو خود ان کیلیۓ نفع بخش نہیں ٬
بلکہ
ٌنقصان دہ تھی
اور
انہیں خوب معلوم تھا کہ جو اس چیز کا خریدار بنا اس کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہیں٬
کتنی بری متاع تھی ٬
جس کے بدلے انہوں نے اپنی جانوں کو بیچ ڈالا ٬
کاش
انہیں معلوم ہوتا اگر وہ ایمان اور تقویٰ اختیار کرتے ٬
تو
اللہ کے ہاں اس کا جو بدلہ ملتا
وہ
ان کیلیۓ زیادہ بہتر تھا
ٌکاش انہیں خبر ہوتی
Shah Bano Mir
تحریر : شاہ بانو میر
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com