اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر نواز شریف لندن سے واپس نہ آتے تو ان کی جنگ صفر ہو جاتی۔ اداروں کے ٹکراؤ سے نظام ریزہ ریزہ ہو سکتا ہے۔
سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا لندن میں ٹھہرنا ان کے لیے سیاسی نقصان کا باعث بنتا۔ نواز شریف لندن سے واپس نہ آتے تو ان کی جنگ صفر ہو جاتی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کا ٹکراؤ خطرناک ہے جس سے ملکی نظام ریزہ ریزہ ہو سکتا ہے۔
سیاستدانوں کی سیکیورٹی واپس لینے کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر کسی سیاستدان کے ساتھ کچھ حادثہ ہوا تو الزام عدالت پر آئے گا۔ بے نظیر بھٹو کی شہادت بھی پرویز مشرف کی جانب سے سیکیورٹی ہٹانے سے ہوئی۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ایک سال کا بجٹ پیش نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس صرف چار ماہ کا مینڈیٹ ہے۔ تاہم دوسری جانب انہوں نے صوبہ سندھ کا بجٹ پیش کرنے کو حکومت کی مجبوری قرار دیا۔