بسمہ اللہ الرحٰمن الرّحیم وَلَقَدْ يّسَّرْنَا الْقُرْانَ لِلذِّكْرِفَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ اور یقینا ہم نے اس قرآن کو سمجھنے کیلئے بالکل آسان بنا دیا ہے پھر کوئی نصیحت لینے والا ہے قرآن مجید آج ہماری زندگی کیلئے گزرے ہوئے کل سے زیادہ اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے ایسے میں کیا کیا جائے کہ عام انسان اس کی طرف متوجہ ہو صرف عربی پڑہنے کے لئے نہیں بلکہ اس کا ترجمہ جو اس کی اصل طاقت ہے اس کیلئے عربی قواعد و ضوابط کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور یہ مشکل ہے وقت کی اہم ضرورت کو سمجھتے ہوئے مختلف لوگ آسانیاں تلاش کر رہے تھے کہ کیسے عام انسان کا فہم اس قرآن کو آسانی سے سمجھے اس ضمن میں مختلف کتب سامنے آئیں ایسی ہی ایک کتاب میرے پاس ہے جو مستند ہے جس سےہم انشاءاللہ جس میں گرائمر کے بغیر صرف علامات کے ذریعے ترجمہ قرآن سکھانے کا منفرد اور جدید اسلوب ہے الحمد للہ ہم عربی کو ایک سبق کی طرح سیکھنے کی کوشش کریں گے یاد رکھیں یہ اللہ کا خاص فضل ہے ہم پر کہ ہمارے پاس ایسے اعلیٰ قدر اللہ کے ولی آج بھی موجود ہیں جن کی ہر تخلیقی کوشش کا مقصد امت میں شعور قرآن کو بیدار کر کے موجودہ لادینیت پر مبنی دور میں چراغ ھدایت کو روشن کرنا ہے ہم غافل ہو کر اس سمت بڑھ رہے ہیں جس میں قدرے مماثلت جانوروں سے ملنے لگی ہے کھانا پینا سونا اور بے فکری امت مسلمہ بے فکری کا نہیں غور و فکر کا نام ہے آئیے اللہ پاک سے بہترین مدد مانگتے ہوئے اس سفر کا آغاز کریں اور اپنے ساتھ ساتھ اپنے بچے عزیز و اقارب دوست احباب سب کو اس کی دعوت دیں رَبّنَا تَقّبَل مِنّا آمين