اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کسی پاکستانی کو امریکا کے حوالے کرنے سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔ بیرونِ ملک کوئی جائیداد ہے نہ کبھی کرپشن کی۔ نواز شریف نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑا مارا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے اوپر عائد الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کسی پاکستانی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے اجلاس سے ویڈیو خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ ان کی بیرونِ ملک کوئی جائیداد نہیں، جو پیسہ کمایا خود کمایا۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نواز شریف کے آدمی تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد پاکستان آؤں گا لیکن سازگار ماحول کا انتظار ہے۔