طرابلس: الیکشن کمیشن پر حملہ، 12 افراد ہلاک
Posted on May 3, 2018 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Election Commission Attack
طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کے حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں ملک کے انتخابی کمیشن پر ہونے والے حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کم از کم ایک حملہ آور نے اپنے آپ کو بھک سے اڑا لیا، جب کہ دیگر شدت پسندوں نے عمارت پر دھاوا بول دیا۔
داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
سنہ 2011 میں جب طویل عرصے سے براجمان مطلق العنان معمر قذافی کا تختہ الٹا گیا اور وہ ہلاک ہوا، لیبیا انتشار کا شکار ہے۔
ملک اب حریف حکومتوں میں بٹا ہوا ہے، جنھیں مختلف ملیشیاؤں کی حمایت حاصل ہے۔
طرابلس کے مغربی دارالحکومت میں بین الاقوامی تسلیم شدہ انتظامیہ قائم کی گئی ہے۔
لیبیا میں موجود بے یقینی نےداعش جیسے دہشت گرد گروپوں کے دروازے کھول دیے ہیں، جنھوں نے اپنے ٹھکانے قائم کر دیے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com