فلم بلائنڈ سپاٹنگ کا لاس ویگاس میں شاندار پریمیئر

Premiere

Premiere

لاس ویگاس (جیوڈیسک) نسلی اور سماجی مسائل پر بنی فلم ”بلائنڈ سپاٹنگ” کا لاس ویگاس میں پریمئیر ہوا، مرکزی کردار ادا کرنے والے ڈیویڈ ڈِگز اور رافیل کیسل کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ فلم 27 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

نسلی اور سماجی مسائل پر بنی فلم بلائنڈ سپاٹنگ میںمرکزی کردار ادا کرنے والے ڈیویڈ ڈِگز اور رافیل کیسل نے ہی فلم کی کہانی بھی لکھی۔ فلم میں آکلینڈ میں پلے بڑھے دو دوستوں کی کہانی دکھائی گئی ہے جس میں ایک سیاہ فام اور دوسرا سفید فام ہے۔

نسلی اور سماجی مسائل کے باوجود دونوں کی دوستی قائم رہتی ہے، ایک سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں ایک سیاہ فام کی ہلاکت دونوں کے لئے مسائل پیدا کر دیتا ہے۔