صحیح بخاری حدیث 73

Sahih Bukhari Hadith

Sahih Bukhari Hadith

تحریر : شاہ بانو میر

57 باب الاِغْتِبَاطِ فِي الْعِلْمِ وَالْحِكْمَةِ وَقَالَ عُمَرُ تَفَقَّهُوا قَبْلَ أَنْ تُسَوَّدُوا
علم اور دانائی میں رشک کرنا
حدیث 73
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ
قَالَ حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ
عَلَى غَيْرِ مَا حَدَّثَنَاهُ الزُّهْرِيُّ
قَالَ سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ أَبِي حَازِمٍ
قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ
قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏
لاَ حَسَدَ إِلاَّ فِي اثْنَتَيْنِ رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ مَالاً فَسُلِّطَ عَلَى هَلَكَتِهِ فِي الْحَقِّ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْحِكْمَةَ
فَهْوَ يَقْضِي بِهَا وَيُعَلِّمُهَا ‏
ہم سے حمیدی نے بیان کیا
ان سے سفیان نے
ان سے اسماعیل بن ابی خالد نے دوسرے لفظوں میں بیان کیا
ان لفظوں کے علاوہ جو زہری نے ہم سے بیان کئے
وہ کہتے ہیں میں نے قیس بن ابی حازم سے سنا
انھوں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے سنا
وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ
حسد صرف دو باتوں میں جائز ہے
ایک تو اس شخص کے بارے میں جسے اللہ نے دولت دی ہو
اور وہ اس دولت کو راہ حق میں خرچ کرنے پر بھی قدرت رکھتا ہو
اور ایک اس شخص کے بارے میں جسے اللہ نے حکمت ( کی دولت ) سے نوازا ہو
اور
وہ اس کے ذریعہ سے فیصلہ کرتا ہو
اور ( لوگوں کو ) اس حکمت کی تعلیم دیتا ہو

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر