لندن برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام برطانیہ بھر سے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں نے لندن میں ہونے والی مزدور ریلی میں شرکت کی اور شگاگو کے عظیم شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یکم مئ کے شہیدوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دنیا بھر کے محنت کشوں کو ایک جگہ اکھٹے ہونے کا موقع فراہم کیا ہے کہ وہ امریکی سامراج اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مل کر جدوجہد کریں یکم مئ دینا بھر کے محنت کشوں کے لئے ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہو سامراج کے خلاف مشترکہ جدوجہد کو آگے بڑھانے کا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس طرح دنیا بھر کے سرمایہ دار آپس میں مل کر اپنے سرمائے کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اس طرح محنت کشوں کے پاس بھی ایک ہی راستہ ہے کہ وہ اپنی بین القوامی جہڑت عالمی مزدور اتحاد کو مضبوط کریں اس موقع پر میڈل ایسٹ خاص طور پر سعودی عرب میں اور دیگر عرب ممالک اور مزدور کی حالت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
مزدور ریلی میں محمود کشمیری،حسن محمود،شاہد ہاشمی،صادق سبحانی ،امجداشرف،واجد ایوب،سلیم یاس، پیر اعجاز، ریاض ساغر،شبیر ایڈووکیٹ،راجہ ازاد،ساجد شاہین،کامریڈ اصغر،کامریڈ شکور،کامریڈ عرفان،دانش برکت،شاہد ملک،صدام اصغر، بلال قریشی اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
ریلی کے بعد جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے کارکنوں کا ایک ورکرز اجلاس ہوا جس میں تمام پارٹی کارکنوں نے آرگنازنگ کمیٹی نیپ برطانیہ پر اہتماد کا اظہار کیا اور اور اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھی گئیں۔