زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور کے پی سی ہوٹل میں دو روزہ پراپرٹی سیلز ایونٹ لاہور کا انعقاد کیا گیا

Zameen

Zameen

لاہور : زمین ڈاٹ کام کی جانب سے لاہور کے پی سی ہوٹل میں دو روزہ پراپرٹی سیلز ایونٹ لاہور کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دو روزہ ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے صارفین کو 300 سے زائد ڈیلز پر 6 کروڑ کے مجموعی ڈسکاؤنٹس دیے گئے۔ پراپرٹی سیلز ایونٹ میں دو روز میں 2ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔

اس ایونٹ میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے 9ایسے پراجیکٹس پیش گئے تھے جن کی مارکیٹنگ کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کے پاس ہیں۔ان پراجیکٹس میں گولڈ کریسٹ مال اینڈ ریزیڈنسی ، اسکوائر ون، براڈ وے ہائٹس، دی اسپرنگز اپارٹمنٹ ہومز، آئیکون ویلی ، ہائی لینڈ ریزارٹ، ریوور واک، وردہ حمنا ریذیڈنشیاIII اور کینیڈین سٹی گوادر کی رہائشی اور کمرشل پراپرٹیز فروخت کیلئے پیش کی گئیں تھیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کی آسانی کیلئے اور اُن کی سرمایہ کاری کو محفوظ اور منافع بخش منصوبوں میں لگانے کیلئے پراپرٹی سیلز ایونٹ جیسے ایونٹس کا انعقاد کرتے ہیں۔ ماضی میں بھی ایسے ایونٹس کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔ حال ہی میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پراپرٹی سیلز ایونٹ کراچی کا کامیاب انعقاد کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے اِس ایونٹ میں بھی ہم نے دو روز میں 300سے زائد ڈیلز پر 6کروڑ کے ڈسکاؤنٹس دیتے ہوئے کامیاب ایونٹ کا انعقاد کیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی اپنے صارفین کو بہترین، شفاف اور منافع بخش پراپرٹیز فراہم کرتے رہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہا کہ ہماری شبانہ روز محنت کا پھل ہے کہ عوام ہم پر بے انتہا اعتماد کرتے ہوئے ایسے ایونٹس میںبڑی تعداد میں شرکت کرتی ہے اور ہم بھی عوام کے اس اعتماد پر ہمیشہ پورا اترتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں ہر سال گھروں کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے اور ایسے ایونٹس صارفین کی اس ضرورت کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا اس پراپرٹی سیلز ایونٹ پر ہم جہاں صارفین کو منافع بخش پراپرٹیز پربہترین ڈسکاونٹس مہیا کرتے ہیں، وہیں ہماری باخبر ٹیم مارکیٹ کے مکمل اعدادو شمار کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے صارفین کو مفید اور کار آمد مشورے بھی فراہم کرتی ہے ۔اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے مستقبل میں پاکستان بھر میں ایسے مزید ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

جاری کردہ: ادارہ تعقات عامہ ، زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ
برائے رابطہ : سالار سلیمان’ نظامت تعلقات عامہ [email protected] +92 300 8567531, +92 3004777 607