اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکی خصوصی طیارہ امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لینے اسلام آباد پہنچ گیا، عملے نے کلیرنس کے لیے کرنل جوزف کا پاسپورٹ ایف آئی اے کے حوالے کر دیا، تاحال روانگی کی اجازت نہ ملی۔
ذرائع کے مطابق امریکی سفارتکار کرنل جوزف کو لینے امریکی خصوصی طیارہ نور خان ایئرپیس پہنچ گیا، امریکی عملے نے امریکی سفارت کار کا پاسپورٹ ایف آئی اے امیگریشن حکام کو دے دیا۔
ایف آئی اے نے تاحال امریکی سفارت کار کو روانگئ کی اجازت نہیں دی، ایف آئی اے اہلکار ابھی تک اجازت کے لیے حکام بالا کے حکم کے منتظر ہیں۔
ذرائع کے مطابق کرنل جوزف خود نور خان ائیر بیس پر موجود نہیں، اجازت ملنے کی صورت میں نور خان ائیر بیس پہنچیں گے۔