جمبر (رانا ایوب نامہ نگار) جمبر میں موٹروے بیٹ 13 کی لاپرواہی کی وجہ سے روڈ پر کئی حادثات ہو چکے ہیں۔ دونوں سڑکو ں کے درمیان میںجنگلا جو کہ رکاوٹ کا کام کرتا ہے ٹوٹنے کی وجہ سے لوگوں نے اسے راستے بنا لیا ہے۔ گورنمنٹ نے پل بنا کر اس کا مقصد فوت کر دیا جو کہ لوگ ٹوٹے پھوٹے راستے کو استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے کئی حادثے ہوئے ہیں۔
بیٹ 13 کے سی پی او نے ایک سال سے کوئی ایکشن نہیں لیا۔ اس سلسلے میں موٹروے آفیسر رانا عبدالسلام کو بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ موٹروے کا کام نہیں جس سے ہوتا ہے کرالو، ہمارے ذمہ داری نہیں۔
جمبر کی عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ٹوٹے جنگلے کو فی الفور مرمت کرائے تا کہ جمبر کی عوام کی حادثات سے جان چھوٹ سکے۔