اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا، لائحہ عمل صحیح کرنے میں ہر لیگی نے کردارادا نہ کیا تو پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان کا خطرہ ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔ غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں، یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے کہ اس سے پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا، اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے، محاذ آرائی سے پارٹی کو ہی نہیں ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔ لائحہ عمل صحیح کرنے میں ہر لیگی نے کردارادا نہ کیا تو پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان کا خطرہ ہے۔