ممتاز بیگ، خواجہ ارشاد احمد، جنرل مینجر ملک رشید احمد کا مطالعاتی دورہ کے موقع پر روٹری ووکیشنل سکول طالبات و دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو

Rotary School Students Teachers Visit

Rotary School Students Teachers Visit

رحیم یار خان : جنرل مینجر احمد فائن ٹیکسٹائل ملک رشید احمدنے روٹری ٹریننگ پروگرام کے تحت مل کے مطالعاتی دورہ کے موقع پر طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی اداروں کے سٹڈی ٹوورز طلباء کو عملی زندگی کیلئے تیار اور رہنمائی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی اورمشینوں کی مدد سے کپاس اور پولیسٹر فائبر سے دھاگہ اور کپڑا بنانے کا عمل پرانے زمانے کی کھڈیوں کی ترقی یافتہ شکل ہے۔

صوبائی جوائنٹ سیکرٹری روٹری پنجاب وخیبر پختونخوا ممتاز بیگ کلب پریذیڈنٹ خواجہ ارشاداحمد اور سیکرٹری ضیغم علی احمدنے کہا کہ ملکی ترقی میںپرائیویٹ سیکٹر کی عملی خدمات قابل تحسین ہیں ۔طلباء کی بہترین عملی تربیت کیلئے تمام صنعتی اداروں اور سکولوں کومطالعاتی دوروں کا اہتمام کرنا چاہئے۔

انہوں نے پطالبات کے وفد نے جان محمد وارثی اورٹیچرریحانہ کوثرکی سربراہی میں مل کے تمام کھاتوں کا تفصیلی وزٹ اورمختلف سوالات کئے۔اس موقع پر روٹری ووکیشنل پروگرام کی سٹوڈنٹس فریحہ رحمت، میمونہ ارم، کرن شہزادی، انم ناز،ماہ نور فاطمہ،مریم، عائشہ،سفدہ فضل،سونیا منیرثانیہ نواز،زینت ظفر،عظمہ اور مل انتظامیہ کے نمائندے ودیگرموجودتھے۔

رپورٹ: محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5)
سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ
جوائنٹ سیکرٹری پنجاب وخیبر پختونخوا۔ روٹری انٹرنیشنل
ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔روٹری انٹرنیشنل
115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔
فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353
ای میل: mmumtazbaig@gmail.com