صحیح بخاری شریف حدیث 1779
Posted on May 19, 2018 By Majid Khan اسلام, کالم
Sahih Bukhari Hadith
تحریر : شاہ بانو میر
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ
قَالَ حَدَّثَنِي مَعْنٌ
قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ
عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رضى الله عنه
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ
مَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ نُودِيَ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يَا عَبْدَ اللَّهِ، هَذَا خَيْرٌ
فَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصَّلاَةِ دُعِيَ مِنْ باب الصَّلاَةِ
وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجِهَادِ دُعِيَ مِنْ باب الْجِهَادِ
وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصِّيَامِ دُعِيَ مِنْ باب الرَّيَّانِ
وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصَّدَقَةِ دُعِيَ مِنْ باب الصَّدَقَةِ
فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ رضى الله عنه
بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عَلَى مَنْ دُعِيَ مِنْ تِلْكَ الأَبْوَابِ مِنْ ضَرُورَةٍ
فَهَلْ يُدْعَى أَحَدٌ مِنْ تِلْكَ الأَبْوَابِ كُلِّهَا قَالَ
نَعَمْ. وَأَرْجُو أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ
ہم سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا
انہوں نے کہا کہ
مجھ سے معین بن عیسیٰ نے بیان کیا
کہا مجھ سے امام مالک نے بیان کیا
ان سے ابن شہاب نے
ان سے حمید بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا
اور
ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا
کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جو اللہ کے راستے میں دو چیزیں خرچ کرے گا اسے فرشتے جنت کے دروازوں سے بلائیں گے
کہ
اے اللہ کے بندے !
یہ دروازہ اچھا ہے پھر جو شخص نمازی ہو گا
اسے نماز کے دروازہ سے بلایا جائے گا
جو مجاہد ہو گا اسے جہاد کے دروازے سے بلایا جائے
جو روزہ دار ہو گا اسے باب الريان سے بلایا جائے گا
اور
جو زکوٰۃ ادا کرنے والا ہو گا
اسے زکوٰۃ کے دروازہ سے بلایا جائے گا
اس پر ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پوچھا
میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر فدا ہوں
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !
جو لوگ ان دروازوں ( میں سے کسی ایک دروازہ ) سے بلائے جائیں گے
مجھے ان سے بحث نہیں
آپ یہ فرمائیں کہ
کیا کوئی ایسا بھی ہو گا جسے ان سب دروازوں سے بلایا جائے گا ؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
کہ
ہاں اور مجھے امید ہے کہ آپ بھی انہیں میں سے ہوں گے
Shah Bano Mir
تحریر : شاہ بانو میر
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com