شریف خاندان کے وکیل نے پاناما کیس کا ریکارڈ حاصل کر لیا

Sharif Family

Sharif Family

اسلام آباد (جیوڈیسک) احتساب عدالت میں لندن فلیٹس ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانے کیلئے شریف خاندان کی قانونی ٹیم نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا مصدقہ ریکارڈ حاصل کر لیا۔

شریف خاندان کے وکیل کو فراہم کیے گئے عدالتی ریکارڈ میں شریف خاندان کیخلاف دائر درخواستیں، فریقین کے تحریری جوابات، شریف خاندان کی نظرثانی درخواستیں اور دیگر دستاویزات شامل ہیں۔

عدالت عظمیٰ سے حاصل کردہ مصدقہ ریکارڈ کی نقول ایون فیلڈ ریفرنس میں نامزد ملزمان نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو فراہم کردہ سوالنامے کے تحریری جواب کے ساتھ لف کی جائیں گی۔

احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر تینوں ملزمان کو 21 مئی تک صفائی کے بیانات قلمبند کرانے کا آخری موقع دیا ہے۔