آج یوم تکبیر بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے

Chaghi

Chaghi

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام آج یوم تکبیر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں آج یوم تکبیر بھرپور طریقے سے منایا جا رہا ہے، یوم تکبیر کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پرخصوصی سیمینارز منعقد کیے جائیں گے اور (ن) لیگ کے قائد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جنہوں نے 28 مئی 1998 کو پاکستان کو امت مسلمہ کی پہلی اورعالم اقوام کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا۔

یوم تکبیر کے موقع پرکیک بھی کاٹے جائیں گے اور ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی اور پاکستان کی سلامتی و استحکام، قومی فلاح، عوامی خوشحالی، بیروزگاری، غربت، کے خاتمہ کی خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پڑوسی ملک بھارت 1974 میں ہی ایٹمی تجربہ کر کے خطے میں ایٹمی اسلحہ کی دوڑ شروع کرچکا تھا جس نے مئی 1998 میں ایک مرتبہ پھر ایٹمی دھماکے کئے تاکہ پاکستان پر دباؤ ڈالا جاسکے جس کے جواب میں پاکستان نے بھی 28 مئی 1998 کو صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو بھرپور جواب دی۔