پیرس (جیوڈیسک) کثیر المنزلہ عمارت کی بالکونی سے لٹکتے ہوئے بچے کو بچانے کے لیے عمارت پر چڑھنے والا غیر قانونی تارک وطن نوجوان فرانسیسیوں کا ہیرو بن گیا۔
مالی سے تعلق رکھنے والے مسلم تارکین وطن محمود غساما نے پیرس میں ایک بچے کو بچانے کے لیے جان کی بازی لگا دی، کثیرالمنزلہ عمارت سے گرتے بچے کو بچا کر فرانس کا ہیرو بن گیا۔ فرانسیسی صدر نے ان کو صدارتی محل میں دعوت دی اور اعزازی شہریت کیساتھ نوکری بھی دے دی۔
بچے کی جان بچانے کے لیے اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر حفاظتی اقدامات کے بغیر چار منزلیں چڑھنے پر فرانس سمیت دنیا بھر میں محمود غساما کی واہ واہ ہورہی ہے۔