دیفا (جیوڈیسک) نائیجیریا کی ایک مسجد میں افطار کے دوران یکے بعد دیگرے تین خودکش حملوں میں کم ازکم 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا کے جنوب مشرقی شہر دیفا میں واقع مقامی مسجد میں تین خودکش حملے کیے گئے، حملہ آوروں نے افطار کرنے والوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: نائیجریا میں بوکو حرام کا گاؤں پر حملہ، 18 خواتین ہلاک حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل تھے جنہوں نے مسجد کے اندر داخل ہوکر افطار میں مصروف افراد کے درمیان خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 80 سے زخمی ہوئے۔
حکام کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے جن کی جان بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم بعض زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ابتدائی طور پر کسی عسکریت پسند گروپ یا تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم نائیجیریا، چاڈ اور کیمرون شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں جہاں یہ تنظیم ماضی میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔