پشاور (جیوڈیسک) نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد خان نے حلف اٹھال یا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی، گورنر خیبر پختونخوا نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔ اس موقع پر سبکدوش وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، اہم سیاسی و سماجی شخصیات، ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اور سرکردہ وکلا نے شرکت کی۔
حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور آئین پاکستان نے انہیں جو مشن سونپا ہے اسے پورا کریں گے، وقت پر صاف، شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے الیکشن کا انعقاد ممکن بنائیں گے۔ اس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کومساوی مواقع فراہم کریں گے۔ ہماری کابینہ مختصر ہوگی اور کابینہ کے ارکان کو میرٹ پر منتخب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کوشش کریں گے مختصر دور حکومت میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں۔