کراچی (جیوڈیسک) فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1298 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1298 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کوفی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب500 اور428روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 57 ہزار 700اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر49 ہزار 468روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے770 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت660 روپے پر مستحکم رہی ہے۔