جی ہاں یہ نام ہے اُس نعتیہ مجموعہ کا جو تحریر کی ہے جناب یوسف راہی چاٹگامی صاحب نے! مہربانی کرتے ہوئے کتاب،”ثنائے سیّد الکونین نعتیہ مجموعہ” کراچی سے اسلام آباد میرے رہاشی پتہ پر بھیجی۔ جسے میں نے عقیدت سے بغور مطالعہ کیا۔قبل اس کے اس قیمتی مایا ناز نعتیہ مجموعہ پر کلام کیا جائے۔موجودہ دور میں پیارے پیغمبرۖ حضرت محم دصل اللہ علیہ وسلم کی شان میں یہود،ہنود اور نصارا کی شیطانی گستاخیوں اورشیطان کے چیلوں کی شیطانی چالوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ پیارے پیغمبرۖ نے جودنیا پر احسان کیا اور اللہ سے روشناس کرایا وہ بھی مختصرناً بیان کرتے ہیں۔
صاحبو! موجودہ دور میں یہود ،ہنود اور نصارا دنیا میں تیزی سے پھیلنے والے دین اسلام سے بُری طرح خائف ہیں۔ بجائے اس کہ وہ اپنے باطل شیطانی نظریات سے رجوع کریں۔ اللہ سے معافی مانگیں۔ اسلام جودین فطرت ہے اسے قبول کریں۔ جسے اللہ کے رسولۖ نے دنیا کے سامنے مکہ میں پیش کیا۔جسے عرب وعجم نے قبول کیا۔ جس کے ماننے والے پونے دو ارب مسلمان ساری دنیا میں موجود ہیں۔جو دین فطرت ہر پل آگے بڑھ رہا ہے۔ یہود، ہنود اور نصارا نے دین فطرت کے خلاف شیطانی ساشوں کو تیز تر کردیا ہے۔مسلمانوں میں عقیدت کے مرکز ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں آزادی اظہار رائے کے شیطانی تصور کے خود ساختہ مغربی نظریہ کے تحت گستاخیوں کی مہم شروع کی ہوئی ہے۔ اس سے ان کا منشا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کے مرکز رسولۖاللہ سے مسلمانوں کو دور کیا جائے۔ مسلمانوں کو تتر بتر کر کے ان میں اپنے باطل نظریات ڈال کر ان کو اصل دین سے دور کیا جائے اور اپنا غلام بنا لیا جائے۔
مگر کم عقل شیطان کے چیلے یہ نہیں سمجھ سکے کہ جس محترم شخصیتۖ کے درجات کو اللہ بلندکرے۔اسے شیطان کے چیلے کیسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اللہ نے تو حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو مسلمانوں اور انسانوں کے لئے نمونہ بنایا ہے۔اور کہا ہے کہ اللہ اور رسول ۖ کی اطاعت کروتوفلاح پا جائو گے۔ اللہ نے خود قرآن شریف میں اپنے پیغمبر ۖ کی شان بیان کی ہے۔ قرآن شریف میں اللہ فرماتا ہے۔ اللہ اوراس کے ملائکہ پیارے پیغمبر حضرت محمد صل اللہ وسلم پر دورد و سلام بھیجتے ہیں۔ مسلمانوں تم بھی حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم پر دورد و سلام بھیجو۔اللہ کے بعد ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے لیے محترم ہیں۔ اللہ نے اپنے پیغمبرۖ کو دنیا میں رحمت العالمین بنا کر بھیجا ہے۔ اللہ نے ہمارے پیارے پیغمبرۖ کوعرض و سما کی سیر کراوئی ہے۔ اللہ ایک رات میں اپنے پیارے پیغمبر ۖ کو مسجد حرام مکہ سے مسجد قصیٰ بیت المقدس لے گیا ۔سارے پیغمبروں سے ملاقات کرائی۔پھر وہاں سے آسمانوں کی سیر کرائی۔
جنت دورخ میں پیش آنے والے واقعات سے باخبر کیا۔اسی دوران مسلمانوں موجودہ پاینچ وقتہ نماز فرض کی گئی۔اللہ نے ساری حقیقتیں اپنے پیغمبرۖ کو بتائیں۔ پھر ہمارے پیارے پیغمبرۖ نے انسانیت کو اللہ سے روشناس کرایا۔کہا کہ ایک اللہ ہے۔ وہ ہی عبادت کے لائق ہے۔ انسان اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرے۔صرف ایک اللہ کی عبادت کرے۔ جس نے زمین آسمان اور ساری کائنات بنائی ہے۔انسان کی تخلیق کی ہے۔ دنیا میںانسان کی زیست کے سامان پیدا کیے۔ جنت دوزخ بنائی ہے۔ انسان کو اس دنیا کی زندگی عطا کی ہے۔ پھر اس کوموت دے گا۔پھر اسے دوبارہ زندہ کرے گا۔پھر اس سے حساب لے گا کہ نیک عمل کیے یا بد عمل کیے۔یہ دنیاصرف مہلت عمل ہے۔جو اس دنیا میں اللہ اور اس کے رسولوں کے کہنے پر نیک عمل کرے گا۔اسے دوسرے دنیا میں اپنی جنت میں جگہ دے گا۔ یہ زندگی عارضی ہے۔ اس کے بعد ایک اور زندگی ہو گی جو دائمی ہے۔ جس میں انسان کو پھر کبھی بھی موت نہیں آئے گے۔اس دنیا میں نیکی کرنے والے اللہ کی جنت میں ہمیشہ رہیںگے۔ اللہ کے نافرمان کافر دوزخ میں رہیں گے۔ اللہ کے پیغمبرۖ کی ان تعلیمات سے یہود، ہنو اور نصارا انکار کرتے ہیں۔
نعتوں کے مجموعہ ثنائے سیّد الکونینۖ کے مصنف ،یوسف راہی صاحب ،صحافی ہیں،ادیب ہیں،مضمون نگار ہیں،شاعرہیں،کئی رسالوں اور اخبارکے مدیر رہے ہیں اور اب بھی ہیں ساتھ ساتھ ایک صحیح العقیدہ نعت گواور ایک معتبر شاعر ہیں۔یہ سچے عاشق رسولۖ اور صوم و صلوات کے پابند ہیں۔ اب جبکہ یہود ،ہنود اور نصارا ہمارے پیارے پیغمبر ۖ کی شان میںگستاخیوں پر اُتر آئے ہیں۔ان حالت میں مسلمانوںکے اتحاد کے مرکز اپنے پیارے پیغمبر حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتیں لکھنا اور بھی ضروری ہو گیا ہے۔مسلمانوں کو چاہیے کہ کہ وہ اپنے پیغمبرۖ کی شان میں زیادہ سے زیادہ نعتیں لکھیں اور کی اس کی تشہر بھی کریں۔ دشمنوں کے سینوں پر اس طرح سے تیر چلائیں کہ وہ ہمارے پیارے پیغمبر ۖ کی شان میں گستاخیوں سے باز آ جائیں۔مسلمانوں کو تو اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ اللہ کے سب پیغمبروں پر ایمان لائو۔ اللہ کے سارے پیغمبروں کی عزت اور احترام کرئو۔ اللہ کی ساری آسمانی کتابوں پر ایمان لائے۔مگر بد بخت یہود، ہنو د اور نصارا نے اللہ کے پیغمبرۖ کی شان میں ایک سازش کے تحت گستاخیاں شروع کیں ہیں۔ مسلمانوں کے اس کا توڑ کرنا چاہیے۔اس کی عمل شکل یہ ہے زیادہ سے زیادہ نعتیں پڑھنے کے بین الاقوامی پروگرام رکھیں جائیں۔
ثنائے سیّد کونین کی ساری نعتوں میں عشق رسول ۖ سے لبریز ہیں۔ان کی کہی ہوئی نعتیں میںسادگی اور شائستگی نظر آتی ہے۔ساری نعتوں میں کہیں بھی رسولۖ اللہ کی شان میں لفظ تم استعمال نہیں کیا۔بلکہ آپ ۖ ہی لکھا۔جو رسول ۖ اللہ سے احترام کا ایک اعلیٰ ترنمونہ ہے ۔جو پیغام اللہ کے رسولۖ نے مسلمانوں اور انسانیت تک پہنچایا۔ اس کو خوب صورت انداز میں ان نعتوں میں سمویا گیا ہے۔رسول ۖ اللہ سے محبت کا ایک انداز یہ بھی کہ ہر نعت میں راہی کا تخلص شامل کیا۔ لکھتے ہیں:۔ راہی!ہزار شکر خداوندِ لم یزل۔ مقبول بارگا مری شاعری ہوئی نعتوں میں کہیں بھی شرک نہیں:۔لکھتے ہیں۔ کیسے رب جہاں کی پرستش کریں۔ ہم نے سیکھی ہے یہ بندگی آپۖ سے ہر جگہ ختم نبوتۖ کواُجاگر کیا ہے۔ لکھتے ہیں:۔ آپ ۖ ختم الانبیا ہیں آپ ۖ ختم المرسلیں دائمی ہیںآپ ۖ ہی کی نبوت کے چراغ اس سے اس دور کے چھوٹے نبی کے ماننے والے جاہلوں کے منہ پر بڑی خوبصورتی سے تماچہ مارا ہے۔کہیں نہ کہیں ہر نعت میں رسولۖ اللہ کے شہر مدینہ سے عقیدت کا اظہار کیا گیا۔لکھتے ہیں:۔ میں دیکھوںکبھی شہر خیر الامم کرم مجھ پہ بھی خالق ذوالکرم مدینہ جانے کی خواہش اور واپس نہ آنے کا ذکر بھی موجود ہے۔ لکھتے ہیں:۔ شہر محبوب خدا کی چھائوں میں دائم رہوں۔ صرف طیبہ کی مجھے ٹھڈی ہوا سے پیار ہے اطاعت رسولۖ جو مسلمانوں کا ایمان ہے کے لیے لکھتے ہیں:۔ اطاعت کر نبیۖ کی ، اور جہاں میں معتبر ہو جا نکل زنداںِباطل سے اے انساں حق نگر ہو جا نعتیہ شاعری مسلمانوں دل جان میں پیوست ہے۔ سب سے پہلے نعت کہنے والے، شاعر رسولۖ حسان بن ثابت ہیں۔ ہر دور میں نعت لکھی گئی۔ احترام اور ادب سے پڑھی گئی۔ یوسف راہی صاحب چاٹگامی کی تازہ ثنائے سیّد الکونین نعتیہ مجموعہ ایک شاندار اضافہ ہے۔ اس ضرور مطالعہ کر نا چاہیے۔ میری دعاء ہے کہ اللہ یوسف راہی چاٹگامی صاحب کو اس پر کاوش پر اپنے خاص انعام سے نوازے۔آمین