راولپنڈی (جیوڈیسک) ترجمان پاک فوج نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ مسلح افواج کے نام سے جعلی فون کالز سے محتاط رہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے عوام کے لئے آگاہی پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں عوام کو خبردار کیا ہے کہ بعض افراد مسلح افواج کے اہلکار بن کر لوگوں کو ٹیلی فون کررہے ہیں جس میں عوام سے مردم شماری کی تصدیق کے نام پر تفصیلات میں شناختی کارڈ، بینک اکاؤنٹس کے حوالے سے پوچھا جارہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جعلی فون کالز مسلح افواج کے افسران کے نام سے کی جارہی ہیں لیکن حقیقت میں پاک فوج کی جانب سے ایسی کوئی کالز نہیں کی جارہی ہیں لہذا ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئرنہ کی جائیں اور اس حوالے سے یو اے این 1135 اور 1125 پر کال کرکے اپنی شکایات درج کروائیں۔