لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ انتخابات میں جب بھی دھاندلی ہوئی ہے اس کے نتائج قوم کے لیے گھناؤنے نکلے ہیں۔
لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2018 کے الیکشن صاف اور شفاف نہیں ہوئے تو بہت سے مسائل جنم لیں گے کیوں کہ انتخابات میں جب بھی دھاندلی ہوئی ہے اس کے نتائج قوم کے لیے گھناؤنے نکلے ہیں، بہتر ہوگا الیکشن صاف وشفاف ہوں۔
نوازشریف نے چوہدری نثار کے مدمقابل امیدوار قمرالاسلام کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پکڑ دھکڑ بھی ٹھیک نہیں ہے اور ایک ایسے اآدمی کو پکڑا گیا جس کو کچھ دن پہلے کلین چٹ دے دی گئی تھی۔
اہلیہ کلثوم نواز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ان کی بیماری کی وجہ سے یہاں رہنا پڑ رہا ہے، اللہ سے دعا ہے کہ انہیں جلد صحتیابی دے جب کہ ڈاکٹر اپنی پوری کوشش کرر ہے ہیں۔