سیقول 2 سورةالبقرة مدنیہ رکوع 5 آیت نمبر 168 سے 176

Quran

Quran

تحریر : شاہ بانو میر

لوگو زمین میں جو حلال اور پاک چیزیں ہیں

انہیں کھاؤ اور شیطان کے بتائے ہوئے راستوں پر نہ چلو

وہ تمہارا کھلا دشمن ہے

تمہیں بدی اور فحش کا حکم دیتا ہے

اور یہ سکھاتا ہے کہ تم اللہ کے نام پر وہ باتیں کہو

جن کے متعلق تمہیں علم نہیں ہے

کہ

( وہ اللہ نے فرمائی ہیں )

اُن سے جب کہا جاتا ہے٬

کہ

اللہ نے جو احکام نازل کئے ہیں ان کی پیروِی کرو٬

تو جواب دیتے ہیں

کہ

ہم تو اسی طریقے کی پیروی کریں گے

جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے

اچھا

اگر اُن کے باپ دادا نے عقل سے کچھ بھی کام نہ لیا ہو

اور

راہِ راست نہ پائی ہو٬

تو کیا پھر بھی یہ انہی کی پیروی کئے چلے جائیں گے ؟

یہ لوگ جنہوں نے اللہ کے بتائے ہوئے طریقے پر چلنے سے انکار کر دیا ہے

ان کی حالت بالکل ایسی ہے

جیسے

چرواہا جانوروں کو پکارتا ہے

اور

وہ ہانک پکار کی صدا کے سوا کچھ نہیں سنتے

یہ بہرے ہیں

گونگے ہیں

اندھے ہیں

اس لئے کوئی بات اُن کی سمجھ میں نہیں آتی

اے لوگو !!

جو ایمان لائے ہو

اگر تم حقیقت میں اللہ ہی کی بندگی کرنے والے ہو

تو جو پاک چیزیں ہم نے تمہیں بخشی ہیں

انہیں بے تکلف کھاؤ

اور

اللہ کا شکر ادا کرو

اللہ کی طرف سے اگر کوئی پابندی تم پر ہے

تو وہ یہ ہے

کہ

مُردار نہ کھاؤ

خون سے اور سور کے گوشت سے پرہیز کرو

اور

ٌکوئی ایسی چیز نہ کھاؤ جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو

ہاں

جو شخص مجبوری کی حالت میں ہو

اور

وہ اِن میں سے کوئی چیز کھا لے بغیر اس کے

کہ

وہ قانون شکنی کا ارادہ رکھتا ہو

یا ضرورت کی حد سے تجاوز کرے

تواس پر کچھ گناہ نہیں٬

اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

حق یہ ہے

کہ

جو لوگ ان احکام کو چھپاتے ہیں

جو اللہ نے اپنی کتاب میں نازل کئے ہیں

اور

تھوڑے سے دنیوی فائدوں پر انہیں بھینٹ چڑہاتے ہیں

وہ

دراصل

اپنے پیٹ آگ سے بھر رہے ہیں

قیامت کے روز اللہ ہرگز ان سے بات نہ کرے گا

نہ انہیں پاکیزہ ٹھہرائے گا

اور

ان کیلیۓ دردناک سزا ہے

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ہدایت کے بدلے ضلالت خریدی

اور

ٌمغفرت کے بدلے عذاب مُول لے لیا

کیسا عجیب ہے

ان کا حوصلہ کہ جہنم کا عذاب برداشت کرنے کیلیۓ تیار ہیں

یہ سب کچھ اس وجہ سے ہوا

کہ

اللہ نے تو ٹھیک ٹھیک حق کے مطابق کتاب نازل کی تھی

مگر جن لوگوں نے کتاب میں اختلافات نکالے وہ اپنے جھگڑوں میں حق سے بہت دور نکل گئے

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر