لاہور (جیوڈیسک) شریف فیملی کے پارک لین سنٹرل لندن میں واقع گھر پر نامعلوم لڑکوں نے دھاوا بول دیا، انہوں نے مبینہ طور پر نواز شریف کو گھر میں داخل ہونے سے روکنے اور عقبی دروازہ توڑنے کی کوشش کی، اس دوران حسین نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے۔
مشتعل نوجوان نے لیگی رہنما اعجاز گل کا بھی گھیراؤ کر لیا اور ان پر کرسی پھینک دی۔ واقعہ کے بعد پولیس اور لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نواز شریف کے گھر کے باہر پہنچ گئی۔
صدر (ن ) لیگ برطانیہ نے الزام عائد کیا کہ حملہ آور مسلح تھے اور ان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے دروازہ توڑنے اور حملہ کرنے والوں کی شناخت کی جائیگی۔