بنوں: قافلے پر بم حملہ، 3 افراد جاں بحق، 25 زخمی، اکرم درانی محفوظ

Bannu Attacked

Bannu Attacked

پشاور (جیوڈیسک) بنوں میں سابق وزیر اعلی اکرم درانی کے قافلے پر حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے، حملے میں ایم ایم اے رہنما محفوظ رہے۔

اکرم درانی جلسے میں شرکت کیلئے جا رہے تھے، ان کے قافلے کے قریب دھماکا ہوگیا، حملے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں 3 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اکرم درانی نے دنیا نیوز سے گفتگو میں کہا وہ خیریت سے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

اکرم درانی این اے 35 بنوں سے عمران خان کے مد مقابل ایم ایم اے کے امیدوار ہیں۔ نیکٹا ذرائع کا کہنا ہے خفیہ اداروں کی رپورٹس کے بعد اکرم درانی پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا، دیگر سیاستدانوں پر بھی حملوں کا خدشہ ہے۔

خیال رہے ہارون بلور کو منگل کی شب یکہ توت کے علاقے میں کارنر میٹنگ کے دوران خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔ واقعے میں ہارون بلور سمیت 21 افراد جاں بحق اور 63 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔