راولپنڈی (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں درج مقدمے میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں دیگر 15 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ این اے 60 اور این اے 62 کی یونین کونسل 40 میں آتشبازی پر درج کیا گیا جب کہ پولیس افسر محمد یعقوب کی مدعیت میں زیر دفعات 285 اور 286 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آتشبازی کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم اس کے باوجود ملزمان نے تلواڑاں بازار میں آتشبازی کے مرتکب قرار پائے۔